Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش بلے بازایلکس ہیلز کے ہاتھ میں فریکچر

ممبئی... ہند کا دورہ کرنے والے انگلش بیٹسمین ایلکس ہیلز سیریز کے بقیہ میچوں سے آوٹ ہوگئے ۔ کٹک میں فیلڈنگ کے دوران ان کے ایک ہاتھ میں فریکچر آگیا ہے انہیں وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔ وہ ٹیم کے ساتھ کولکتہ جائیں گے لیکن وہیں سے انہیں وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہیلز کو آپریشن کی ضرورت ہے ۔ جونی بیئر اسٹو جنہیں تیسرے ون ڈے کے بعد وطن واپس جانا تھا اب ٹیم کے ساتھ رہیں گے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے۔ ادھر شکست کا شکار ہونے والی انگلش ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دوسرے ون ڈے کے دوران انگلش بولرز مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا تھا جس کیوجہ سے کپتان این مورگن پر 20 فیصد جبکہ کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیاگیا۔ 

 

شیئر: