Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ کام کے خوا ہشمند ہیں،سرتاج عزیز

 اسلام آباد...مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کوعہدہ صدارت سنبھالنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام امریکا میں کامیاب انتقال اقتدارکا خیر مقدم کرتے ہیں۔پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کوعہدہ صدارت سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان امریکا انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی، تجارت ، توانائی کے امور میں قریبی پارٹنر ہیں۔ پاکستان امریکا کےساتھ تعلقات کو نئی اور بلند ترسطح پر لےجانے کا خواہش مند ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام امریکا میں کامیاب انتقال اقتدارکا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

شیئر: