Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹ بندش کے بعد جعلی کرنسی نہیں پکڑی گئی،وزارت خزانہ

نئی دہلی.... مرکزی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نوٹ بندش کے بعد ملک کے کسی بھی حصے میں جعلی کرنسی نہیں پکڑی گئی۔ 8نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ہزار اور 500کے نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 30دسمبر تک مہلت کے دوران کہیںبھی جعلی کرنسی ضبط کرنے کی اطلاعات نہیں ۔ وزارت خزانہ نے یہ بات پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو تحریری بیان دیتے ہوئے کہی جس نے نوٹ بندش سے پیدا ہونیوالے حالات پر وزارت خزانہ کے سیکریٹری کو طلب کیا تھا۔ اس معاملے پر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی)نے ریزرو بےنک کے گورنر ارجیت پٹیل سے بھی جواب طلب کیا تھا۔ اس کے علاوہ سیکریٹری اقتصادیات کو بھی بیان دینے کےلئے طلب کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹوں کی منسوخی کی مہم جو 9نومبر سے4جنوری تک جاری رہی کے دوران 474.37کروڑ روپے مالیت کے نوٹ ضرور ضبط کئے جن میں پرانی اور نئی کرنسی دونوں شامل تھی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے جعلی نوٹوں ،دہشتگردوں کو فنڈنگ اور اسی طرح کی دوسری غیر قانونی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کےلئے بڑے نوٹ منسوخ کئے تھے لےکن جعلی نوٹوں کے بارے میں ابھی تک کہیں سے کوئی ایسی اطلاع نہیں ملی کہ انہیں محکمہ انکم ٹیکس یا کسی دوسری ایجنسی نے ضبط کیا ہو ۔ 

شیئر: