Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شانی الیون اور افغان الیون تبوک ٹی 20 کے فائنل میں

 
سیمی فائنلز میں جیو فائٹرز اور پنجاب ڈولفن کو شکست، ایوب خان کی شاندار بولنگ
 
تبوک(طارق نور الہیٰ) تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تبوک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کافائنل شانی الیون اور افغان الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شانی الیون نے سیمی فائنل میں جیو فائٹرز کیخلاف کامیابی سمیٹ کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب ایوب خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت افغان الیون نے پنجاب ڈولفن پر برتری حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔ ایوب خان نے چار وکٹیں لیں۔ یہ ٹورنامنٹ 7 اکتوبر سے کھیلا جارہا ہے اور اس میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی جن میں سے دو ٹاپ ٹیمیں بلآخر وننگ ٹرافی کیلئے آئندہ جمعہ کو میدان میں اتریں گی۔ تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بلال احمد کے مطابق فائنل کے ساتھ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں ٹورنامنٹ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 

شیئر: