Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی ختم کرکے عوام کو دی جائے ،کیجریوال

نئی دہلی...ریاست دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر و ریاستی وزیراعلیٰ ارویند کیجریوال نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ پنجاب میں انتخابی مہم کے دوران میری سیکیورٹی ختم کر دی جائے اور ریاستی پولیس کو عوام کی خدمت پر مامور کیا جائے ۔عام آدمی پارٹی پنجاب میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔ ارویند کیجریوال اور ان کے وزراءپنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں جہاں ان کی حفاظت کےلئے ریاستی انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے ۔ کیجریوال نے اپنے خط میں واضح طور سے تحریر کیا کہ اس وقت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔جس وقت پنجاب میں انتخابی مہم کےلئے جاتا ہوں تو پولیس کے سیکڑوں اہلکار سیکیورٹی پر لگ جاتے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں لوگوں کی سلامتی کا کوئی انتظام نہیں ۔ اس غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ضروری ہے کہ الےکشن کمیشن ان کی سیکیورٹی پر توجہ دینے کی بجائے عوام کی حفاظت کے بہتر انتظامات کرے ۔

 

شیئر: