Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیند کا ذخیرہ کرلیں

مونٹریال..... کیلگری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد رپورٹ میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ انسان بہت جلد اپنی پس انداز نیند کو بووقت ضرورت استعمال کرسکے گا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پس انداز نیند کو اس وقت استعمال کرنا بھی ممکن ہوگا جب آپ کی نیند اڑ جائے اور ساری رات آنکھوں میں کٹ رہی ہو۔ آپ سونے کی ضرورت شدت سے محسوس کررہے ہوں پھر بھی نیند نہ آرہی ہو۔ رپورٹ میں سائنسدانوں نے جو دعویٰ کیا ہے وہ کچھ عجیب و غریب لگتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ برطانیہ اور کئی دیگر ممالک میں سائنسدانوں نے اس دعوے پر شک و شبے کا اظہار کیا ہے۔ کیلگری کے سائنسدانوں کے مطابق اگر رات کو کافی دیر تک سونے کا ارادہ آپ رکھتے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ آپ دن میں برائے نام آرام کریں۔ روزانہ 2گھنٹے نیند سونے سے قبل لی جائے تو اسے ذخیرہ کیا جاسکتا ہے پھر یہ پس انداز نیند اتنی بڑی نعمت ہوگی کہ وہ دنیا کے وہ لاکھوں افراد اس سے استفادہ کرسکیں گے جو اپنی سماجی مصروفیات، کام کی زیادتی یا کسی اور وجہ سے اس وقت نہیں سو سکتے جب دنیا سوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پس انداز نیند انسان کی جسمانی صحت کیلئے مفید ہے ۔ انسان کی دماغی صلاحیت بھی بہتر کرتی ہے مگر نیند کے ممتاز ماہر ڈاکٹر نیسڈ اسٹینلے نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پس انداز نیند شاید ہی اتنی کارآمد ہو جتنا کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
 

شیئر: