Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھر ا میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،32ہلاک

نئی دہلی ...ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین حاد ثے میں مرنے والوں کی تعداد32ہو گئی ۔50 سے زائد زخمی ہیں۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا۔ ہفتے کو رات گئے ہیرا کھنڈ ایکسپریس جگدلپور سے بھونیشور جاتے ہوئے وشاکھا پٹنم کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ انجن اور7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر ریلوے نے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ہندمیں ٹرین کے حادثے معمول کی بات ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ایک دن میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد ریلوے کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔
 

شیئر: