Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی آنکھیں آزمائیے

  لندن ..... آئے دن نیٹ پر دلچسپ معمے شائع کرکے لوگوں اوربالخصوص بچوں اور نوجوانوں کو ذہنی آزمائش کی دعوت دیکر ان سے جواب طلب کئے جاتے ہیں ۔ کبھی کبھی ان معموں یا مسئلے کا تعلق علم ریاضی، کبھی ریاضی دانی ، کبھی تشکیلی ہنر او رکبھی بصریات یا آنکھوں کی بینائی سے ہوتا ہے۔ ویب سائٹ ”پلے بز“ نے پھولوں سے بھرے ایک شاخچے کی تصویریں جاری کردی ہیں جوڈرائنگ ہیںاور اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس میں پوشیدہ شکلیں تلاش کریں۔ بظاہر یہ شاخچہ گلاب کے پودے کا ہے مگر اس میں چھپی اشکال کو ڈھونڈنے کیلئے عقابی نگاہ کی ضرورت ہے۔ شاخچے کی تصاویر جاری ہونے کے بعد بہت سے جوابات آنا شروع ہوگئے۔ خاکے میں بعض چہرے باآسانی شناخت کئے جاسکتے ہیں مگر دوسری شکلوں کی شناخت ناممکن حد تک مشکل او ردشوار ہے۔ پلے بز پر حال ہی میں اس قسم کے معمہ نما خاکے جاری ہوئے ہیں جن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کچھ جوابات آئے ہیں تاہم مکمل شناخت والے جوابات کی آمد کا انتظار ہے۔
 

شیئر: