Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائی فائی کیوں کام نہیں کرتا

  بیجنگ..... وائی فائی کے صارفین ایک عرصے سے اسکے استعمال میں پیش آنے والی دشواریاں بیان کرتے رہے ہیں مگر چینی سائنسدانوں نے تحقیق اور سروے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ یہ خرابی بہت عام ہوگئی ہے اور دنیا کے 45فیصد وائی فائی صارفین کو آئے دن ان خرابیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے باوجود بے پناہ مفید سمجھی جانے والی وائی فائی ٹیکنالوجی بسا اوقات انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ اب چینی سائنسدانوں نے تقریباً40کروڑ وائی فائی کنکشنزکا تجزیہ کرنے کے بعد خرابی کی وجہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کبھی کبھی یہ سسٹم آس پاس موجود مختلف لہروں کے زیر اثر ٹھیک سے کام نہیں کرتا پھر پاس ورڈ کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جسکی درستگی کا تعین بھی مسئلہ ہے پھر یہ کہ 15فیصد کنکشنز کی کارکردگی بہت سست رہتی ہے۔ وائی فائی نیٹ ورک کا نجی ملکیت یا عوامی ملکیت یا سرکاری ملکیت میں ہونا بھی اسکی کارکردگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

شیئر: