Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان کپتان نووز مینگل کیلئے گارڈ آف آنر

دبئی... افغانستان کی ٹیم نے ڈیزرٹ ٹی ٹوئنٹی چیلنج کا فائنل 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ آئر لینڈ کیخلاف میچ میں یہ کامیابی کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے افغان کپتان نوروز مینگل کیلئے بھی یادگار رہی جو اوپنر محمد شہزاد کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ محمد نبی کی شاندار بولنگ نے افغان ٹیم کیلئے فتح آسان بنادی تھی۔ آئرش ٹیم صرف 13.2 اوورز کھیل پائی اور 71 رنز بنائے۔ افغان اوپنرز نے 8 ویں اوورز کی پانچویں گیند پر ہدف حاصل کرلیا۔ افغان ٹیم نے سبکدوش کپتان نوروز مینگل کیلئے فائنل سے قبل خصو صی تقریب کا اہتمام کیا۔ مینگل جو کیریئر کا آخری میچ کھیل رہے تھے ۔ ریڈ کارپٹ پر تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو کھلاڑیوں نے کرکٹ کا روایتی گارڈز آف آنر پیش کیا۔ شاپور زدران اور حامد حسن جیسے سابق کھلاڑی بھی دبئی پہنچے تاکہ کپتان کو شایان شان انداز میں رخصت کرسکیں۔ میچ کے بعد افغان ٹیم نے نوروز مینگل کو کندھوں پر اٹھاکر گراونڈ کا چکر بھی لگایا۔ 
 

شیئر: