Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی اسپرنٹر کبھی دوڑ نہیں سکے گا

میڈرڈ.... برطانوی اسپرنٹر جیم ایلنگٹن ہولناک حادثے کے بعد ان دنوں اسپین کے ایک جزیرے کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ وہ کار کے زبردست تصادم کے نتیجے میں اپنی دونوں ٹانگیں تڑوا چکا ہے ایک آنکھ بھی زخمی ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ غلط سمت سے آنے والی ایک کار نے بری طرح اس کی کار کو ٹکر ماری تھی۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ اب زندگی میں کبھی دوڑ میں حصہ نہیں لے سکے گا ۔
 

شیئر: