Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر

کرائسٹ چرچ ... نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر ہوگیا۔ ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 289 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے ہیں۔
 

شیئر: