Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفیہ کیمروں میں تکنیکی خرابی کا انکشاف

  سیول .... جنوبی کوریا کی کمپنی سامسنگ نے جب سے خفیہ کیمرے تیار کرنا شروع کئے ہیں اس حوالے سے مختلف خبریں آتی رہتی ہیں۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سیکیورٹی چیک کے ماہرین نے سامسنگ کے جدید ترین ہوم سیکیورٹی کیمرے جو اسمارٹ کیمرے جیسے ہیں انہیں خامیوں سے بھرا پایا ہے ۔ ا س کے اندر اتنے فنی نقائص ہیں کہ کوئی بھی ہیکر ان سے فائدہ اٹھا کر کسی وقت بھی بڑا مسئلہ پیدا کرسکتا ہے۔ اس کے اندر جو خرابیاں ہیں اس کی مدد سے ہی ہیکرز کیمروں کا پورا کنٹرول دور بیٹھ کر سنبھال سکتے ہیں۔ماہرین نے تجربے کے دوران کمپنی کے اسمارٹ کیمرے کو ٹیسٹ کرکے دیکھا تو پتہ چلا کہ ان کیمروں کے اندر خرابی پورے نظام کو خراب کرکے سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ پیداکرسکتی ہے۔ 

شیئر: