Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو86رنز سے شکست ،آسٹریلیا نے سیریز نام کرلی

سڈنی... آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو 86 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا کو5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے 92 رنزکی شراکت داری کی۔ڈیوڈ وارنر نے سنچری مکمل کی اور 130 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ۔آسٹریلوی کپتان اسمتھ ایک رن کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔ بعد ازاں ٹریوس ہیڈ اور گلین میکس ویل نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ ٹریوس ہیڈ نے 36 گیندوں پر 51 اور گلین میکس ویل نے 44 گیندوں پر 78 رنز بنا ئے۔آسٹریلیا نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 354 رنز کا مشکل ہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے کیریئر میں پہلی مرتبہ5 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کو اننگز کی ابتدا میں نقصان اٹھانا پڑا۔ کپتان اظہر علی صرف7 رنز بنا نے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم اور شرجیل خان نے 73 رنز کی شراکت قائم کی۔بابر 31 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ شرجیل خان ٹریوس ہیڈ کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔محمد حفیظ اور شعیب ملک نے اسکور کو 183 تک پہنچا دیا ۔حفیظ کے آوٹ ہونے کے بعد شعیب ملک 47 اور عمر اکمل 11 رنز بنا سکے۔ پوری ٹیم 44ویں اوور میں 267 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے زامپا اور ہیزل وڈ نے 3,3 وکٹیں لیں۔

شیئر: