Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلکیں جھپکنے پر دنیا تاریک کیوں ہوتی ہے؟

  سنگاپور ....سنگاپور کی نانیان اور پیرس کی ڈیسکارٹس یونیورسٹی کے سائنسدانوںنے تازہ تحقیق میں کہا ہے کہ اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ جب ہم اپنی پلکیں جھپکتے ہیں یا آنکھیں موند لیتے ہیں تو چاروں جانب اندھیرے کا احساس ہوتا ہے یہ لمحاتی احساس ہوتا ہے جو دوسرے لمحے ہی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ مگر اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ آنکھیں موندنے سے ہماری آنکھوں کاڈھیلا جو ہمیں دنیا دکھاتا ہے پلٹ جاتا ہے پھر ایک لمحے کے بعد واپس آتا ہے اسی لئے ہم بھلے اس لمحے میں کچھ نہ دیکھ سکیں لیکن دنیا اپنی جگہ رہتی ہے۔ یہ تحقیق رپورٹ انفراریڈ کیمرے کی مدد سے مرتب کی گئی ہے۔ برکلے یونیورسٹی کے نفسیات کے پروفیسر کا کہناہے کہ یہ تحقیق افراد اور آنکھوں کے ڈاکٹر دونوں کیلئے مفید ہے ۔ دونو ںکو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ صورتحال اس وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ آنکھ کے ڈھیلے بھی عام عضلات ذرا سا حرکت کرکے اپنے کو زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں
 

شیئر: