Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: انڈین انٹرنیشنل اسکول نے انڈر 17ٹورنامنٹ جیت لیا

 
پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض ۔ بی نے 5وکٹوں پر 158رنز کا ہدف دیا، انڈین اسکول نے ہدف 13.3 اوورز میں حاصل کرلیا، یاسر رضوان مین آف دی میچ
 
فائنل میں انڈین انٹرنیشنل اسکول ریاض کی ٹیم نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض ۔بی کو شکست دے کر ایس سی سی انڈر 17 انٹر اسکو ل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔یہ ٹورنامنٹ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز کا ہدف دیا جس میں احمد سہیل نے 41، سیف نے 32 اور سلمان نے 29 رنز اسکور کئے ۔ سعود نے 2 جبکہ جنید، عمیر اور صفوان نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں انڈین اسکول کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13.3 اوورز میں حاصل کر لیا جس میں یاسر رضوان 53 اور شریف 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ سلیمان نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ یاسر رضوان مین آف دی میچ قرار پائے۔ 
فائنل کے اختتام پرتقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی آر سی اے کے چیف ایگزیکٹو ندیم بابر تھے۔ اس موقع پر آر سی اے کے سینیئر نائب صدر کریم خان، جنرل سیکرٹری ناصر عباسی و دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینی والی ٹیموں کے عہدیدران موجود تھے۔ آر سی اے نے انٹر اسکول ٹورنامنٹ میں حصہ لینی والی تمام ٹیموں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔انڈین اسکول کے یاسر رضوان کو ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز اور روہت کو ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کے ایوارڈ ز دیئے گئے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول کے احمد سہیل نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کی ٹرافی حاصل کی۔
قبل ازیں آخری لیگی میچزمیں انڈین انٹرنیشنل اسکول کی ٹیم نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول کے خلاف 3 وکٹوںسے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اسکول کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر186 رنزبنائے جس میں احمد سہیل 65، علی منیر 57 اور سیف 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔186رنز کے تعاقب میں، انڈین کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.4 اوورز میں حاصل کر لیا جس میںر عیسیٰ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اذان نے 3 جبکہ عباس اور احمد سہیل نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان انٹرنیشنل اسکول ۔اے کی ٹیم نے المومن انٹرنیشنل اسکول کو27 رنز سے شکست دی۔ پاکستان اسکول کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206 رنز کا ہدف دیا ۔جواب میں المومن کی ٹیم 179 ڈ ھیر ہو گئی۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی ہفتے میں،4 میچز کھیلے گئے۔آر سی اے پیٹرن اور چیئرمین محمد انور نے اِس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تمام اسکولز کے نمائندگان اورآر سی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔
پہلے میچ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ر یاض ۔بی کی ٹیم نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول۔اے کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ جس میںاحمد سہیل نے ناقابلِ شکست 56 رنز بنائے۔ انڈین انٹرنیشنل اسکول کی ٹیم نے المومن انٹرنیشنل اسکول کو222 رنز سے شکست دی۔ 
انڈین اسکول ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر290 رنز کا بڑا ہدف دیا جس میں یاسر اور شریف نمایاں رہے۔ جواب میں المومن اسکول کی ٹیم 70 رنز پر آوٹ ہو گئی جس میں عاکف نے 21 رنز بنائے ۔روہت نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔تیسرے میچ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول۔اے اور انڈین انٹرنیشنل اسکول کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ۔انڈین اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور صرف 3وکٹوں کے نقصان پر210 رنز بنائے جس میں یاسر نے ناقابلِ شکست 105 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی جبکہ شریف 30 اور عیسیٰ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ حسیب نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔210رنز کے تعاقب میں پاکستان اسکول نے اچھا آغاز کیا اور ٹیم کا اسکور پہلے7 اوورز میں 110 رنز تک پہنچا دیا تاہم انڈین اسکول کے بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان اسکول کی ٹیم وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتی رہی ۔ دانیال 50 اور سلمان 35 رنز کے ساتھ حاوی رہے جبکہ اِن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹِک نہ سکا اور ٹیم کا مجموعی اسکور166رنز رہا۔ عیسیٰ نے 3 اورجنید نے2 وکٹیں حاصل کیں۔
راونڈ کے آخری میچ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض۔ ب نے المومن اسکول کے خلاف9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ المومن اسکول کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے158 رنز کا ہدف دیا جس میں عاکف نے 30 اور ابراہیم نے 18 رنز اسکور کئے جبکہ اذان، علی اور احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض۔ ب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12.2 اوورز میں حاصل کر لیا جس میں الیاس نے ناقابلِ شکست 83 رنزبنا ئے جبکہ علی 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: