Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متروکہ آبی ذخیرہ خوبصورت مکان میں تبدیل

  ڈیوون ..... ڈیوون کے سڈموتھ علاقے میں ایک زیرزمین آبی ذخیرے کو جسے عرصہ ہوا ترک کردیا گیا تھا اب نئی شکل و صورت عطا کردی گئی ہے اور اب یہ حیرت انگیز طور پر خوبصورت دیہی رہائشی یونٹ میں تبدیل ہوگیا ۔ جس کے اندر 5کشادہ بیڈ رومز کے علاوہ دیگر سہولیات بھی ہیں تاہم اسکی قیمت 8لاکھ95ہزار پونڈ بتائی جارہی ہے۔ اسکے موجودہ مالکان نے 2008ءمیں اسے خریداتھا اور 3سال کے عرصے میں اس کے اندر تبدیلی و تزئین کے کام کے ساتھ اندرونی آرائش وغیرہ پر صرف کئے جس میں کئی لاکھ پونڈ خرچ ہوئے۔ کیونکہ اسکا عمارتی ڈھانچہ ذرا خمیدہ ہے اسلئے اسکے چاروں طرف شیشے لگنے کے باوجود آس پاس کے لوگ اسے ٹھیک سے دیکھ نہیں پاتے۔ بیڈ روم کے علاوہ لیونگ روم، کچن، ڈائننگ روم اور ایک سینٹرل کورٹیارڈ کے ساتھ بڑا ڈرائنگ روم بھی موجود ہے۔ نشست گاہ میں خوبصورت پودے بھی لگائے گئے ہیں جس سے اس کے حسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

شیئر: