Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے کھمبے پر پھنسی بلی کو بچالیا گیا

گلوسسٹر شائر ...... گلوسسٹر شائر میں بجلی کے کھمبے پر پھنسی بلی کو آخر کار بچالیا گیا ۔ بلی اپنی مہم جوئی کے چکر میں کھمبے پر چڑھ گئی تھی۔ یہ کھمبا30فٹ اونچا تھا ۔ اس نے جب بلندی سے نیچے کی جانب دیکھا تو اسکی ہمت جواب دے گئی اور اترنے کا فیصلہ ملتوی کردیا۔ سردی میں 30فٹ کی بلندی پر رکے رہنا بھی بیحد مشکل کام تھا۔ تیز ہوائیں اسے کسی لمحے گرا سکتی تھیں مگر یہ تو اچھا ہوا کہ بلی نے طرح طرح کی آوازیں نکال کر آس پاس سے گزرنے والوںکو اپنی جانب متوجہ کیا ۔ آخر کار امدادی ٹیموں کی مدد سے اسے نیچے اتار لیا گیا۔ اسے اتارنے کیلئے محکمہ بجلی کے کارکنوں کے علاوہ فائرفائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔ اس بات کی بھرپور کوشش کی کہ اتارتے وقت بلی کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔بجلی کے کھمبے پر بلی کے پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے سپلائی منقطع کردی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ 

شیئر: