Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں 19عمارتیں پلک جھپکتے زمیں بوس

  ووہان ...... چینی شہر ووہان میں جدید کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے 19عمارتیں پلک جھپکتے ہی زمیں بوس کردی گئیں۔ 19عمارتو ںکے انہدام کے بعد ملبہ جو سامنے آیا ہے وہ ڈیڑھ لاکھ مربع ٹن کنکریٹ پر مشتمل ہے۔ موقع پر موجود افراد کا کہناتھا کہ انہدام کا سارا کام زیادہ سے زیادہ 10سیکنڈ پر محیط رہا ہوگا۔ اس دوران نہ آس پاس کی کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی غیر معمولی شور ہوا۔ منہدم ہونے والی عمارتیں خو د بھی متعدد منزلہ تھیں ۔ ان میں فلیٹ بنے ہوئے تھے۔ منہدم ہونے والی عمارتیں 1970کے عشرے میں تیار کی گئی تھیں۔ انہدام کا کام کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہناتھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر انہدام تعمیراتی صنعت کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے ماہرین وانگ ژو گوانگ کے مطابق انہدام میں پہلی بار امپولوژن ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے جس میں عمل انہدام کی ساری شدت ایک خاص علاقے تک محدود کردی جاتی ہے اور آس پاس کی عمارتوں پر اسکا کوئی خاص اثر نہیں پڑتا ۔ چین میں یہ اپنی قسم کی پہلی تعمیراتی کارروا©ئی ہے۔
 

شیئر: