Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتے کو” اُڑانے“ کی کوشش

ریوا بیچ، فلوریڈا ..... مقامی حکام کا کہناہے کہ ایک خاتون نے جنوبی فلوریڈا کے ایک پل سے اپنے کتے کو یہ کہتے ہوئے نیچے گرا دیا کہ انکا کتا اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خاتون کی اس احمقانہ حرکت کے نتیجے میں 30فٹ بلند پل سے نیچے گرنے والا کتا زخمی ہوگیا ۔ پام بیچ کاونٹی کے ادارہ تحفظ حیوانات کے کیپٹن ڈیوڈ ویلسکے کا کہناہے کہ جو کتا خاتون کی حماقت سے زخمی ہوا ہے وہ 8سال کا ہے اور جیک رسل اور ٹیرینر نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ اسکی ایک ٹانگ بری طرح زخمی ہوئی ہے۔ لوگوں نے کتے کو جانوروں کے اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ تاہم خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کے امکانات ہنوز باقی ہیں۔ کتے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے مگر اس وقت وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔
 

شیئر: