Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکڑوں سال قدیم عبارت دریافت

  اسکاٹ لینڈ ..... اسکاٹ لینڈ کے شمالی علاقے میں واقع جزیرے پر قدیم عبارت دریافت ہونے کی خبر بہت تیزی سے پھیلی ہوئی ہے اور کہا جاتا ہے کہ پتھر پر کندہ عبارت کم ازکم 1300سال پرانی ہے۔ ماہرین لسانیات نے اب تک اسے پڑھنے کی جو کوشش کی ہے ان میں سے کوئی بھی حتمی اسلئے نہیں ہے کہ انہوں نے ا سے الگ الگ طریقے سے پڑھا اور الگ الگ مطلب نکالا ۔ دریافت ہونے والی عبارت کا اب تک جو ہجے کہا گیا ہے اور فرکوآل ماہرین اب تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ کیا صدیوں قبل پتھروں کو تراشنے یا اس پر عبارت تحریر کرنے کے کام کو ہی فوکوآل کہا جاتا تھا کم سے کم عصری لسانیات دریافت شدہ عبارت کو کوئی قابل اعتبار معنی نہیں پہنا سکی ہے مگر اسکی کوشش جاری ہے ۔ ویسے اکثر ماہرین اسے وائکنگ دور کی یادگار قرار دے رہے ہیں۔
 

شیئر: