Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاح نے بندر کو تھپڑ مار دیا

جودھپور ....... اگر ڈارون کے فلسفہ ارتقاءکو درست مانا جائے تو شاید یہ تسلیم کرنا پڑیگا کہ بندروں سے انسان کا بہت قریبی تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ بالعموم بندر انسانوں سے دوستی نہیں تو اچھے تعلقات کی خواہش ضرور رکھتے ہیں اور اس کا اظہار بھی کرتے ہیں ۔ یہ باتیں انسان اور بندر کے باہمی تعلقات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد بھی دیتی ہے ۔ بہت سی عادات میں مماثلت اور مشابہت بھی اسکی ایک مثال ہے۔ جودھپور میںسیاحوں نے اس وقت ایک عجیب اور تکلیف دہ منظر بھی دیکھ لیا جب ایک سیاح نے دوست مزاج قسم کے ایک بندر کو سڑک کے کنارے بنی پختہ رکاوٹ پر بیٹھے دیکھ کر اسکے ساتھ تصویر اتروائی لیکن دوسرے ہی لمحے بدتمیز قسم کے سیاح نے بندر کو زور دار جھانپڑ رسید کردیا جس سے بندر کیلئے اپنا توازن برقرار رکھنا مشکل ہوگیا اور وہ دوسری طرف جاگرا۔ آس پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سیاح کی اس نازیبا حرکت پر یقین نہیں آیا۔ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہ جودھپور کے سابق حکمرانوں کی پسندیدہ جگہ تھی۔
 

شیئر: