Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھگدڑ میں ایک شخص کی موت پر دکھی ہوں،شاہ رخ

نئی دہلی....بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ریل سفر کے دوران وڑودرا ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں ایک شخص فرید خان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شاہ رخ نے کہا کہ اس بات سے کافی دکھی ہوں ۔ وڈودرا میں کرکٹ آل راو¿نڈر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی کو فرید خان کے کنبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے کہا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ کو دیکھنے کے لئے وڈودرا ریلوے اسٹیشن پر کافی بھیڑ تھی جسے قابو کرنے کےلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا ۔ بھگدڑ کے دوران فرید خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ دریں اثناءمدھیہ پردیش کے رتلام اسٹیشن پر شاہ رخ خان باہر ہی نہیں نکلے۔شاہ رخ کو دیکھنے کےلئے آدھی رات کو بھی ہزاروں شیدائی اسٹیشن پر موجود تھے ۔ گجرات کے وڑودرا اسٹیشن سانحہ کے پیش نظر شاہ رخ نے دیگر اسٹیشنوں پر نہ اترنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر: