Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچی اور جھوٹی خبر کی تصدیق خود کریں

کیمبرج ....... آج کے دور میں جبکہ ہر طرف ذرائع ابلاغ کا بول بالا ہے اور دنیا کو لمحہ بہ لمحہ بے شمار چیزیں چار دانگ عالم سے ملتی رہتی ہیں۔ میڈیا ہاوسز، ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع سے ہمیں جو خبریں ملتی ہیں ان میں جھوٹی اور من گھڑت خبریں بھی ہوتی ہیں مگر خبریں بنانے والے سچی اور جھوٹی خبروں کو اس طرح اک دوسرے سے ملا دیتے ہیں کہ ان میں تمیز مشکل ہوجاتی ہے اب یونیورسٹی آف کیمبرج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ جو خبر ذہن قبول نہ کرے اسے دل کے لئے بھی قابل قبول نہیں بنایا جاسکتا۔ انسان میں اتنا شعور ہونا چاہئے کہ وہ سچ اور جھوٹ کا فرق محسوس کرسکے۔ امریکہ میں اس حوالے سے کئے گئے سروے میں 2ہزار افراد نے بتایا کہ کسی بھی خبر پر اس وقت تک یقین نہیں کرنا چاہئے جب تک مختلف ذرائع ابلاغ انکی تصدیق نہ کردیں۔ یعنی بظاہر سچ نظر آنے والی خبر بالکل بے بنیاد بھی ہوسکتی ہے۔

شیئر: