Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈسٹری کی بڑی اداکارائیں مناسب وقت میں شادی کر لیتی تو ان کے بچوں کے بھی بچے ہوتے ‘ شاہدہ منی

 پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میں کم عمری میں ہی شوبز کی دنیا میں آگئی تھی ، مجھ سے بڑی اداکارائیں بھی انڈسٹری میں موجود ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی ،اگر وہ مناسب وقت میں شادی کر لیتی تو ان کے بچوں کے بھی آگے بچے ہوتے ،شوبز میں یہ پابندی نہیں کہ آپ شادی نہ کریں ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں ایمانداری سے اپنا کام کیا اور مجھے اس کا پھل بھی مل گیا ہے ۔ میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ کام کیا ہے ۔اپنے سینئرز سے رہنمائی لی ہے اور جونیئرز کی رہنمائی کی ہے ۔ پہلے نام پیدا کرنے کے لئے محنت کرنا پڑتی تھی اب نام کو برقرار رکھنے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ صوفیانہ کلام پڑھنا بہت مشکل ہے اور میرے نزدیک صوفیانہ کلام پڑھنے والوں کا احترام ہونا چاہیے ۔ میں نے زندگی میں جو بھی خواہشیں کیں خدا کی ذات نے پوری کیں ۔ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں ۔

شیئر: