Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بستر کے نیچے سے 2کروڑ ڈالر برآمد

  میسا چوسٹس ....  مقامی انٹرنیٹ ٹیلی مواصلاتی کمپنی پر منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔ محکمے کے اہلکاروں نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے چھاپے مارے تو ایک گھر میں بستر کے نیچے سے نقد رقم کی بڑی مقدار ملی جو 2کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھی۔ پولیس نے مواصلاتی کمپنی کے ذمہ دار کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والا شخص برازیل سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے جلد عدالت میں پیش کردیا جائیگا اور جرم ثابت ہونے پر اسے 20سال تک کی سزائے قید کا حکم سنایا جاسکتا ہے۔ جو کمپنی اس معاملے میں ملوث ہے وہ ”ٹیلکس فری“ کے نام سے کام کرتی ہے مگر اسکے گاہکوں کی تعداد بہت کم ہے۔ کمپنی نے 2014ءمیں خود کو دیوالیہ قرار دینے کی کوشش بھی کی تھی۔
 

شیئر: