Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی سے چھٹکارے کیلئے بینک ڈکیتی

کنساس ...... عدالت نے ایک شخص کو 20سال کی سزائے قید کا حکم سنادیا ہے۔ 70 سالہ لارینس اپنی بیوی کے ظلم و ستم سے اتنا تنگ آگئے تھے کہ وہ ہر قیمت پر اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے چنانچہ بینک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اور بینک میں گھس کر3ہزار ڈالر لوٹے بھی مگر رقم لیکر فرار ہونے کے بجائے بینک کے ہال میں اطمینان سے جابیٹھے تاکہ پولیس انہیں گرفتار کرکے جیل بھیجدے۔ معاملہ جب عدالت میں پہنچا تو انہوں نے بغیر کسی جرح کے یہ اعتراف کرلیا کہ انہوں نے جرم کیا ہے ۔ عدالت نے 20سال کی سزائے قید کا حکم سنادیا۔اب استغاثہ اور وکلائے صفائی کے درمیان اس بات پر تبادلہ خیال ہورہا ہے کہ یہ ملزم جسکی عمر پہلے ہی 70سال ہوچکی ہے آخر اتنی زیادہ مدت یا کم مدت کی قید کا سزا وار ہوسکتا ہے؟
 

شیئر: