Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاجل چوہدری کی راولپنڈی میں اسٹیج ڈرامہ ” پیاسے میرے نین “ میں شاندار پرفارمنس

 اداکارہ کاجل چوہدری نے شبستان تھیٹر راولپنڈی میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” پیاسے میرے نین “ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجل چوہدری عید الاضحی کے حوالے سے اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے لاہور سے راولپنڈی گئی تھیں جہاں انہوں نے شبستان تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”پیاسے میرے نین “ میں یادگار رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا ۔ اداکارہ کی شاندار پرفارمنس پر ڈرامہ شائقین نے کاجل چوہدری پر پھول بھی پھینکے ۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر ادریس جیوا ہیں ۔

شیئر: