Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چپس اور براون روٹی صحت کیلئے مضر

لندن ...... آج کے دور میں جبکہ فاسٹ فوڈ کا شوق ہر جگہ تیزی سے پھیل چکا ہے اور لوگ براون روٹی اور چپس وغیرہ کو لذیذ اور صحت بخش سمجھ کر کثرت سے اسکا استعمال کرتے ہیں مگر برطانوی ادارے ایف ایس اے نے جو صحت عامہ کا خیال رکھتا ہے اور کھانے پینے کی چیزوںمیں موجود اشیاءاو راسکے معیار کو پرکھتا ہے خبردار کیا کہ یہ تمام اشیاءایک حد تک مفید ہوسکتی ہیں ورنہ اس کے منفی نتائج بھی نکل سکتے ہیں اورانکا زیادہ استعمال سرطان سمیت کئی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ بعض چیزوں میں خاص قسم کا کیمیکل ایکریلامائٹ موجود ہوتا ہے اور جب انہیں 120سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت پر پکایا جاتا ہے تو وہ چیزیں زیادہ مفید نہیں رہتیں۔ چپس اور براون روٹی اس وقت اچھے رہتے ہیں جب تک انکا رنگ ہلکا زرد یا سنہرا رہے ورنہ بالکل براون رنگ یا گہرے براون رنگ کو اختیار کرنے کے بعد یہ چیزیں بیماریوں کا سبب بن جاتی ہیں۔ایسی چیزوں میں بچوں کو دیئے جانے والے بسکٹ شامل ہیں۔ اسلئے بہتر یہی ہوگا کہ لوگ متوازن اور صحت بخش چیزیں کھائیں۔ یومیہ ایک پھل اور سبزیوں کے چند چمچ استعمال کریں تو فائدہ ہوگا۔
 

شیئر: