Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند پر مشروب بنانے کے امکانات کا جائزہ

کیلیفورنیا ....... جس تیزی سے خلائی تحقیقات اور فلکیاتی سائنس میں پیشرفت ہورہی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ خلا، چاند اور زمین ایک ہی مثلث کے 3 زاویے بن کر رہ گئے ۔ ان میں سے ہر جگہ انسان اپنی تمام تر ضروریات او رمحتاجیوں کے ساتھ آمد و رفت کرتا ہے ۔ اسے کھانے پینے کی بھی ضرورت پیش آتی ہے۔ شاید یہی وہ مسئلہ تھا جس کے پیش نظر کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ان امکانات پر غور کرنا شروع کردیا ہے کہ خلا نوردوں وغیرہ کیلئے مشروبات کی تیاری کا کام بھی چاند پر ممکن ہوسکے توبہتر ہے۔ اس مقصد کیلئے بریور مشین تیار کرلی گئی ہے جسے سال رواں کے آخر تک ہندوستانی خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں پہنچایا جائیگا۔ 
 

شیئر: