Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثناءاور ریشم نے زیادہ پروگراموں میں شرکت کر کے بازی مار لی

اداکارہ ثناءاور ریشم نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے سب سے زیادہ پروگراموں میں شرکت کر کے دیگر اداکاروں کے مقابلے میں بازی مار لی ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ثناءاور ریشم نے عید الاضحی کے حوالے سے پیش کیے جانے والے مختلف نجی ٹی وی چینلز اور پی ٹی وی کے شو میں شرکت کر کے دوسرے اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی مقبولیت کو ثابت کر دیا ہے ۔ دونوں اداکاراﺅں نے پانچ پانچ شوز میں شرکت کرکے دیگر اداکاروں کے مقابلے میں بازی مار لی ہے ۔

شیئر: