Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اودبلاوریچھ کی جسامت والی ہوتی تھیں

نیان، چین .... جنوب مغربی چین کے صوبے ینان میں قدیم جھیل کی کھدائی کے دوران زمانہ قبل از تاریخ سے قبل دنیا میں پائے جانے والے ایسے اود بلاوں کا سراغ لگالیا گیا ہے جنکی جسامت ریچھوں جتنی ہوتی تھی اور کافی فربہ اندام ہوتے تھے۔ اودبلاوں کی باقیات جو ماہرین آثار قدیمہ کے بیان کے مطابق لاکھوں سال پرانی ہیں قدیم جھیل شونگیا میں کھدائی کے دوران ملی ہیں۔ واضح ہو کہ دنیا میں اود بلاوں کا وجود ایک کروڑ 80 لاکھ سال قبل عمل میں آیا تھا جو 60لاکھ سال قبل نیست و نابود ہوگئے اور اب دنیا کے مختلف علاقوں میں جواود بلاوملتی ہیں وہ نسبتاً بہت چھوٹے سائز کی ہیں اور زیادہ تر کم پانی والے ساحلی علاقوں میں ہی ملتی ہیں جبکہ زمانہ قدیم کے اود بلاو بڑے بڑے دریاوں اور بڑی بڑی جھیلوں میں تیرتی ہوئی اور کبھی ساحل پر دندناتی نظر آتی تھیں۔
 

شیئر: