Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں مصنوعی بارش اور برفباری کا منصوبہ

  بیجنگ .... چین کرہ ارض پر ایک ایسے خطے میں موجود ہے جہاں موسمی تبدیلیاں کچھ زیادہ ہی اثر انداز ہوتی ہیں۔ اقتصادی ترقی کیساتھ ہونے والی صنعتی ترقی نے بھی موسم پر اسکے نتائج اور اثرات مرتب کئے ہیں جسکی وجہ سے بیجنگ اور شنگھائی جیسے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ ملک کا وسیع و عریض علاقہ جسکا رقبہ فرانس کے مجموعی رقبے سے بھی زیادہ ہے وقت پر بارش اور برفباری نہ ہونے کے سبب ویران اور بنجر بن جاتا ہے۔ چینی حکومت نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کیلئے اب ایک ایسے عظیم الشان ویدر کنٹرول سسٹم کو روشناس کرایا ہے جس پر 16کروڑ80لاکھ ڈالر خرچ ہورہے ہیں۔ اسکی مدد سے خاص خاص اور ضرورتمند علاقوں میں مصنوعی بارش اور برفباری ہوسکے گی۔ یہ منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا۔ یہ منصوبہ دنیا میں اپنی قسم کا سب سے بڑا ہے۔ جس میں 4نئے طیاروں، 8ٹیکنیکل طیارے اور سیکڑوں راکٹ لانچرز استعمال کئے جائیں گے۔
 

شیئر: