Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری مخلوق پلاسٹک نگل رہی ہے

  بیلجیئم ...... مقامی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تازہ تحقیقی مقالے میں یہ انکشاف کیاہے کہ فضائی آلودگی کے ساتھ سمندری آلودگی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ اسکے نتیجے میں سمندری مخلو ق ہر سال کم از کم 11ہزار پلاسٹک کے ٹکڑے نگل لیتی ہے جس سے انکی صحت پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے سائنسدانوںکی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ پر پرنس آف ویلز نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صورتحال کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کو مرتب کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کولن جین سین نے کہا ہے کہ سمندر میں جگہ جگہ ہزاروں کی تعداد میں جو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے تیرتے نظر آتے ہیں وہ آبی حیاتیات کی خوراک بن جاتے ہیں۔ اس وقت جتنی ضرورت فضائی آلودگی کا مسئلہ حل کرنے کی ہے سمندری آلودگی بھی اتنے ہی بڑے مسئلے کی حیثیت رکھتی ہے۔ عالمی سمندروںمیں چھوٹے پلاسٹک ٹکڑوں کی تعداد 5کھرب سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: