Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قراردینے پر غور

واشنگٹن۔۔۔۔ٹرمپ انتظامیہ الاخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قراردینے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ الاخوان پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ الحیات اخبار کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین کی زیر قیادت ایک گروپ الاخوان کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ ٹرمپ کے ایک مشیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ’’ اس تجویز پر غوروخوض ہورہا ہے اور میں خود اس کا حامی ہوں‘‘ ابھی یہ نہیں معلوم کہ تجویز پر کب فیصلہ ہوگا۔ٹرمپ ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ صدر کے دیگر مشیر اور قومی سلامتی کے ادارے کے کئی عہدیدار اورسفارتکار کہہ رہے ہیں کہ الاخوان کئی ملکوں میں امن پسند طریقے سے آگے بڑھے ہیں ۔ اگر امریکہ نے الاخوان کو دہشتگرد تنظیم قراردیا اور اس حوالے سے کوئی کارروائی کی تو ترکی کے ساتھ امریکہ کے تعلقات پیچیدہ ہوجائیں گے۔

شیئر: