Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16زخمی یمنی تعز سے سوڈان منتقل

عدن ....کنگ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات نے 16یمنی زخمیوں کو تعز سے علاج کیلئے سوڈان پہنچا دیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت جاری کی تھی کہ یمنی زخمیوں کو علاج کیلئے یمن سے سوڈان منتقل کردیا جائے۔ انہیں عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خرطوم منتقل کیا گیا۔ عدن میں کنگ سلمان سینٹر کے ڈائریکٹر صالح الذیابی نے میڈیا کو بتایا کہ سینٹر یمنی زخمیوں کے علاج کو اپنی ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہے۔ سعودی عرب، اردن اور سوڈان کے اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کرایا جارہا ہے۔ دریں اثناءیمن کے ریپبلکن اسپتال کے لئے طبی لوازمات اور دواوں پر مشتمل 11ٹرک پہنچا دیئے گئے ہیں۔

شیئر: