Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد اسحاق چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ

 
 
تقریب میں علاقے کی ممتاز سماجی و ادبی شخصیات کو مدعو کیا گیا
 
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
 
پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے سیکریٹری جنرل سید عاصم حسین شاہ نے محمد اسحاق چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا علاقے کی ممتاز سماجی و ادبی شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر گفتگو کی گئی ۔ شرکاءنے سیاستدانوں اور حکمرانوں سے اپیل کی کہ ملک کے مفاد کو مقدم رکھیں مل کر ملک کو درپیش مسائل سے نکالیں۔ عوام ملک کی تعمیر و ترقی، فلاح و بہبود کے لئے انہیںووٹ دیکر اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں۔ اس موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو غلام فرید چشتی، فاروق بٹ، محمد اسد ، مزمل بٹ ، اسحاق چوہدری، محمد ریاض چوہدری، سید عاصم حسین شاہ موجود ہیں۔
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: