Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون اب خوشبو بھی پھیلائیں گے

نیویارک .....اسمارٹ فون کے ذریعے مختلف گھریلو امور کی انجام دہی اب عام سی بات ہوگئی ہے ۔ امریکی کمپنی نے ایک ایسا آلہ بھی تیار کرلیا جسے اسمارٹ فون کے ذریعے استعمال کرکے گھر میں خوشبو پھیلائی جاسکے گی۔ موڈو نامی یہ آلہ پوری رات گھر میں خوشبو بکھیر سکتا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ اسمارٹ فون سے منسلک ایک چھوٹا سا ایئر فریشنر ہے جس میں خوشبو کے کارٹریج رکھے جاتے ہیں جو برقی طریقے سے خوشبو بکھیرتے رہتے ہیں۔ موڈو میں بیک وقت 4کارٹریج استعمال ہوسکتے ہیں۔ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین مختلف خوشبووں میں سے اپنی پسند کی خوشبو کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں ۔ اس پر پلے لسٹ کی طرح وقت سیٹ کرکے مختلف اقسام کی خوشبوئیں استعمال کی جاسکتی ہیں۔ دعوتوں اور تقاریب میں بھی اس سے استفادہ کیا جائیگا۔
 

شیئر: