Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیاں خوشگوار لمحات یاد رکھتی ہیں

  ٹوکیو ...... جاپان میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کتوں اور بلیوں پر کئے جانے والے تجربات سے پتہ چلا ہے کہ یادداشت کے معاملے میں بلیاں کتوں جتنی ہی ذہین ہوتی ہیں۔ تحقیق میں 50مقامی بلیاں شامل کی گئیں اور نتائج سے اندازہ ہوا ہے کہ بلیاں خوشگوار تجربات کو یاد رکھتی ہیں۔ اس سے قبل یہ معاملہ صرف کتوں میں دیکھا گیا تھا اور اسے سائنسی اصطلاح میں سلسلہ وار یادداشت کا نام دیا جاتا ہے۔ انسانوں کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ہم اپنی پسندیدہ چیزیں اور وہ واقعات جو زندگی کو خوشگوار بناتے ہیں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں لیکن اب پتہ چلا ہے کہ جانوروں میں بھی یہ صلاحیت موجود ہے۔ کیوٹو یونیورسٹی کے ماہر نفسیا ت کا کہناتھا کہ بلیوں میں بھی سلسلہ وار یادداشت کی صلاحیت موجود ہے ۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بھی انسانو ںکی طرح اپنے تجربات کی یادوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
 

شیئر: