Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں حساب کے اساتذہ کی کمی

  لندن .... برطانیہ میں حساب یا میتھس پڑھانے والے اساتذہ کی کمی ہوگئی اور اب بیرون ملک سے حساب کے اساتذہ بلانے کیلئے اقدامات شروع کئے جارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کیلئے ایک پرائیویٹ کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا جو جمہوریہ چیک ، جرمنی ، پولینڈ او رامریکہ سے حساب کے اساتذہ برطانیہ لائیگی۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کہا کہ اکثر اسکولوں اور کالجوں میں اس حوالے سے صورتحال پریشان کن ہے اوراسے دیکھتے ہوئے یورپی یونین کے باہر کے ممالک سے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

شیئر: