Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چور بچے سمیت گاڑی لے اڑا

کیمبرج ..... برطانیہ کے معروف قصبے کیمبرج میں ایک چورنے اس وقت ایک گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی جب اس میں 10ماہ کا ایک بچہ بھی موجود تھا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون گاڑی کھلی چھوڑ کر کسی کام سے قریبی دکان میں گئیں تو چور نے موقع پاکر گاڑی اسٹارٹ کرکے لے اڑا۔ خاتون چیختی ہوئی رہ گئی تاہم چند کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعدچور نے پچھلی سیٹ پر موجود بچے کو دیکھ لیا اور گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی کرکے فرار ہوگیا۔ 
 

شیئر: