Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیمز بانڈ فلموں کا کردار حقیقی زندگی میں

لندن .... جیمز بانڈ سیریز کی فلمیں اکثر شائقین نے دیکھ رکھی ہیں اس میں ایک کردار کیو کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں ایک خاتون ہے۔یہ انکشاف برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے سربراہ نے ایوارڈز کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہناتھا کہ ہمارے ادارے میں بھی کیو ایک خاتون ہیں جوجیمز بانڈ فلموں میں پائی جاتی ہیں۔ عام طور پر جیمز بانڈ سیریز میں کیو کا کردار کوئی مرد اداکار ادا کرتا ہے جوخفیہ ٹیکنالوجی کا ماہر ہوتا ہے۔ ایم آئی سکس کے سربراہ نے کہا کہ اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہمارا ادارہ جیمز بانڈ فلموں جیسا ہے۔ حقیقی صورتحال بالکل مختلف ہے۔
 

شیئر: