Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر لیگ:لاہور بادشاہ کو شکست

 
فائنل میں لاہور بادشاہ نے 209رنز بنائے، گرین اسٹار نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر ہدف حاصل کرلیا، راشد کی نصف سنچری ،مین آف دی فائنل بھی قرار پائے
 
جی ایس ایوب ۔خمیس مشیط
 
عسیر لیگ کے زیراہتمام دوسرے ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں گرین اسٹار نے لاہور بادشاہ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ فائنل کے مہمان خصوصی صادق اسلام تھے ان کے ہمراہ راحت چوہدری، قاضی شوکت علی خان، قربان علی بھٹی ، راجہ امتیاز حسین ، انجینیئر طاہر محمود اور فاروق بٹ تھے۔
لاہور بادشاہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنائے جس میں بابر کے 57، طاہر خواجہ کے 42، ثمر حسین کے 32اور ارسلان کے 22رنز شامل ہیں ۔ گرین اسٹار کی جانب سے ابرار نے 3 ، کپتان محمد افضل نے 2جبکہ محمد عامر اور نزاکت علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
جواب میں گرین اسٹار نے 19.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنائے ۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور کی آخری گیند پر ہوا ، راشد نے 65، محمد غیاث نے 38، نزاکت علی نے 35صباحت خان نے 19رنز بنائے۔ لاہور بادشاہ کی طرف سے قمر حسین اور طاہر خواجہ نے 2،2، زاہد اور زیب علی بٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ محمد راشد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
تقریب تقسیم انعامات کی نظامت کے فرائض احسن وحید نے ادا کئے ۔ تقریب کا آغاز قاری محمد نواز نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ عسیر کرکٹ لیگ کے چیئرمین ریاض چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے جدہ سے آئے مہمان صادق اسلام اور راحت چوہدری اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے گرین اسٹار کو فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کھیل کی تعریف کی۔
عسیر کرکٹ لیگ کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عسیر کرکٹ لیگ کرکٹ کے فروغ کےلئے کوشاںہیں۔ کرکٹ کلبوں کے بھرپور تعاون سے ٹورنامنٹ کی کامیابی کو مشروط قرار دیا۔ ریاض چوہدری نے سعودی کرکٹ سینٹر کے بھرپور تعاون پر ندیم ندوی اور دیگر آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کرکٹ سینٹر کی راہنمائی سے علاقہ کی کرکٹ کو بہتر بنانے کوشش کررہے ہیں۔ 
ایس سی سی کے مینجر کرکٹ افیرز صادق اسلام نے گرین اسٹار کو فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لاہور بادشاہ نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ عسیر ریجن میںبڑی منظم کرکٹ ہورہی ہے۔ انہوں نے عسیر کرکٹ لیگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی غیرمعمولی دلچسپی عسیر میں غیرمعمولی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سعودی کرکٹ سینٹر آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا اور کر بھی رہا ہے ۔ انہوں نے سعودی کرکٹ ٹیم کی 2016ءکی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ندیم ندوی کی جانب سے اہل عسیر کے لئے نیک تمناوں کا پیغام بھی دیا۔ 
بہترین بیٹسمین لاہور بادشاہ کے محمد بابر قرار پائے ۔ انہوں نے 269رنز بنائے۔ بہترین بولر کا ایوارڈ گرین اسٹار کے کپتان محمد افضل کو ملا۔ انہوں نے 19وکٹیں حاصل کیں۔بہترین آل راونڈر کھوکھر کلب کے عماد شریف رہے۔ انہوں نے 7وکٹیں لینے کے علاوہ 197رنز بنائے تھے۔ ٹورنامنٹ کے تمام مین آف دا میچ کو ایوارڈ دئیے گئے ۔ عسیر کرکٹ لیگ کی جانب سے ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے پر اعجاز احمد ، عامر خان، زاہد عمر اور کمنٹیٹر صداقت شاہ کو خصوصی تحائف دئیے گئے ۔ 
گرین اسٹار کے منیجر خالد چوہدری نے گرین اسٹار کی مسلسل تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں فتح پر مبارکباد دی اور مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی۔ ذوالفقار العمودی، فاروق بٹ ، محمد اسحاق چوہدری، خرم بٹ ، جاوید چوہدری، محمد شاہد بٹ، محمد اویس راو، رانا محمد یوسف ، مہر خالد قصوری، محمد ریاض ملک ، افتخار رضا، محمد شاہد اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے عسیر کرکٹ لیگ کی جانب سے مہمان خصوصی صادق اسلام کو یادگاری شیلڈ دی گئی 
٭٭٭٭٭٭ 

شیئر: