Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا سے راہیں اور انداز جدا ہے ،دیپیکا

 ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پرینکا چوپڑہ سے موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ دونوں کی راہیں اور انداز جدا ہیں۔ پہلی ہالی وڈ فلم ٹرپل ایکس: دی ایکزینڈر کیج کی تشہیر کے بعد ممبئی واپسی پر دیپکا نے کہا کہ نہیں سمجھتی کہ پرینکا چوپڑا سے موازنہ کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں کی الگ الگ دنیا ہے اور دونوں مختلف چیزیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دیپکا نے کہا کہ ٹرپل ایکس: دی ایکزینڈر کیج حیرت انگیز ہے۔ فلم اور اداکاری کی تعریف کی گئی ۔ جس پر بہت خوش ہوں۔

 

شیئر: