Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجائب گھر میں 148سال پرانی انسانی کھوپڑی

  سینٹ پیٹس برگ ....... مقامی عجائب گھر میں کام کرنے والے ملازمین نمائش کیلئے رکھی گئی دوسری متعدد چیزوں کے درمیان ایک انسانی کھوپڑی دیکھ کر نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ ان میں سنسنی بھی پھیل گئی۔ یہ کھوپڑی کسی ایسے عرب قلی کی ہے جسے اب سے تقریباً148سال قبل شیرو ںنے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ کارکنوں کی حیرت اور خوف کی اصل وجہ یہ ہوئی کہ یہ کھوپڑی ٹیکسی ڈری ڈیور ما نامی تکنیک سے محفوظ کی گئی تھی۔ اس پر موم یا کسی دوسری شفاف چیز کا پلاسٹر بھی چڑھا دیا گیا جس سے یہ عام پرانی کھوپڑی کے بجائے کسی زندہ شخص کی کھوپڑی نظر آتی ہے۔ کارکن اس وجہ سے بھی حیران ہوئے کہ زیر نمائش اشیاءکی فہرست میں انسانی کھوپڑی کا کوئی اندراج نہیں تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کھوپڑی پیرس کے کسی فنکار نے حنوط کی شکل دی تھی جسے کیٹا کومب بھی کہا جاتا ہے۔
 

شیئر: