Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنف نازک میں احساس کمتری رہتی ہے

نیویارک ......کہا جاتا ہے کہ صنف نازک بھلے کھل کر یہ اعتراف نہ کرے کہ وہ مردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتیں مگر دل ہی دل میں انہیں اپنی کمتری کا احساس ضرور ہوتا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات سے وابستہ سائنسدانوں نے بتایا کہ بڑی عمر کی بالغ عورتوں تک ہی یہ احساس کمتری محدود نہیں بلکہ 6 سال کی کم عمر بچیوں کو بھی اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہم عمر بچوں جتنی باصلاحیت نہیں ہیں۔ یہی وہ حقیقت ہے جو خواتین کو زندگی کی دوڑ میں بہت آگے تک جانے سے روکتی ہے۔قدرتی کمزوریو ںکے احساس کے نتیجے میں بیشتر لڑکیاں خود کو صرف چند شعبوں تک ہی محدود رکھتی ہیں۔ انکے عزائم بڑھتے ہیں اور نہ ہی وہ عزائم کی تکمیل کیلئے زیادہ کوشش کرتی ہیں۔

شیئر: