Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائیڈروجن سے دھات کی تیاری

  ہارورڈ ........ ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ہائیڈروجن سے ایک ایسی دھات تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو زمین پر تیار کی گئی ہے۔ ایسے مادے کی تلاش میں عالمی سائنسی دنیا گزشتہ 80سال سے مصروف تھی ۔ اسے علم طبیعات میں بڑی اہمیت دی جارہی تھی۔ ان سائنسدانوں نے ہائیڈروجن سے پراتنی شدت سے دباو ڈالا کہ وہ دھات کی شکل اختیار کرگئی۔ اس طرح ایک بالکل نئی دھات تیار ہوگئی جسے گوناگوں مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جرنل سائنس نامی جریدے کے تازہ شمارے میں شائع ہونیوالی یہ رپورٹ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ علم طبیعات کے ممتاز ماہر ہیلا رڈ بیل ہنٹنگٹن نے 1935ءمیں جو تصور پیش کیا تھا وہ اب علمی شکل میں دنیا کے سامنے ہے۔

شیئر: