Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارشد وار ثی اچھے دوست ہیں، اکشے کمار

ممبئی .... بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ارشد وارثی کےساتھ کوئی جھگڑا نہیں ۔ اکشے ان دنوں فلم ”جولی ایل ایل بی“ کے سیکوئل میں کام کر رہے ہیں۔ اس میں ارشد وار ثی نے مرکزی کردار اداکیاتھا۔ اکشے نے کہا کہ وہ اور ارشد بہت اچھے دوست ہیں۔ ارشد نے ہی مجھے جولی ایل ایل بی 2 کا راستہ دکھایا ہے۔ ارشد سے اس فلم کے بارے میں بات کی تھی۔وہ کوئی چھوٹے آرٹسٹ نہیں، میرے بہت اچھے دوست ہیں۔لوگ بغیر سوچے سمجھے باتوں کو آگے بڑھا دیتے ہیں۔ارشد نے 'جولی ایل ایل بی' کو بڑی فلم بنایا ۔ امید ہے 'جولی ایل ایل بی 2' بھی ویسے ہی بڑی بنے گی۔

شیئر: