Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس میں اسلامک سینٹر میں آگ کی تحقیقات

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکی ریاست ٹیکساس کے وکٹوریہ شہر میں اسلامک سینٹر نذر آتش کردیا گیا۔ یہ شہر میں واحد اسلامک سینٹر تھا۔ یہ واقعہ امریکہ میں 7مسلم ممالک کے باشندوں کے داخلے پر پابندی کے بعد پیش آیا۔فائر بریگیڈ سینٹرحکام کے مطابق آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔حادثے کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی مدد طلب کی ہے۔ سینٹر کے ڈائریکٹر شہید ہاشمی نے بتایاکہ ایک ہفتے پہلے سینٹر میں ڈاکہ بھی ڈالا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر میں 100سے زیادہ رہائش پذیرتھے تاہم کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ سینٹر کی تعمیر نو تک نماز پارک میں ادا کی جائیگی۔ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں جیتنے کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت کے واقعات میں یہ سب سے نمایاں ہے۔

شیئر: