Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں امریکی کارروائی،ہلاکتیں57 ہوگئیں

یمن میں امریکی کارروائی،ہلاکتیں57 ہوگئیں
واشنگٹن....امریکی صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلی کارروائی یمن میں کی گئی۔ القاعدہ کے 41دہشتگرد اور 16شہری ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یمن کے علاقے بکلا میں القاعدہ کے3 قبائلی سربراہوں کے گھرو ںکو نشانہ بنایا گیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی افواج کے ہیلی کاپٹروں نے اسکول، مسجد اور اسپتال پر بھی حملہ کیا۔ مرنے والوں میں القاعدہ کے 3کمانڈر شامل ہیں۔ دریں اثناءامریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یکلا شہر میں فوجی آپریشن کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ پینٹاگون نے اتوار کو اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ یمن میں القاعدہ تنظیم کے ایک ٹھکانے پر حملے کیلئے فوج اتاری گئی تھی۔ ایک امریکی فوجی ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔ ایک اورفوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران زخمی ہوا۔ فوج اتارنے کے عمل میں ناکامی پر ہیلی کاپٹر جان بوجھ کر تباہ کردیا گیا۔ 

شیئر: